ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

  ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہوردانش افضال کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم سی ایل، ڈویلپمنٹ، پی اینڈ ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور کو سی ڈی پی، ایس اے پی اور اے ڈی پی کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سی ڈی پی کی 72،ایس اے پی کی117اور اے ڈی پی کی248اسکیمیں اس وقت چل رہی ہیں۔ سی ڈی پی کی اسکیموں کے لیے مختص900ملین میں سے580ملین خرچ کیے جاچکے ہیں۔ ایس اے پی کی اسکیموں کے لیے 826 ملین میں سے 115ملین خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اے ڈی پی کی اسکیموں کے لیے مختص104ارب میں سے اب تک23ارب خرچ کیے جاچکے ہیں اوراِن سکیموں میں سپورٹس کمپلیس، ایل ڈی اے کی اسکی میں، روڈز، واسا، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی اسکی میں شامل ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال اوربر وقت پر مکمل کرنے کے بارے ہدایت کی ہے۔