حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے،ناصر سلمان

  حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل ناصر سلمان نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے، ان کے مسائل کے ازالے اور ریلیف مہیا کرنے کے لیے جامع پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت اور خوراک سمیت زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک آج اس نہج پر پہنچ چکا ہے ہم سب وزیراعظم عمران خان کی بہترین قیادت میں وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے اور اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ موجودہ حکومت کا فوکس شارٹ ٹرم پلاننگ کی بجائے لانگ ٹرم پلان کی جانب ہے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر فائدہ ہو۔