صنعتوں کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کی جائیں،قاضی ندیم
لاہور (سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)لاہور کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب میں موجود ٹیکسٹائل انڈسٹری ابھی بھی مشکلات کا شکار ہے جس کا سب سے بڑا سبب یہاں پر انرجی کی حد سے بڑھی ہوئی قیمت ہے۔ پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا 70فیصد رو بہ عمل ہے لیکن یہاں پر بجلی اور گیس کی قیمت ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کی یکساں قیمت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اندرون ملک مسابقت کا خاتمہ ہو سکے۔
اور پاکستان کی انڈسٹری یکجا ہو کر ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے اور روزگار اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔