فوجی جوان دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانا جانتے ہیں،شفیق رضا قادری

فوجی جوان دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانا جانتے ہیں،شفیق رضا قادری

  



لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ بھار ت بھو ل سے بھی پاکستانی شیروں کو مت للکارے، سا ئنسدانو ں اورپاک آرمی کے جوان کسی بھی دشمن کی چا ل کوناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے د شمن کی نیند اڑا دی ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہشاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر سا ئنسدانو ں کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

پاکستان کادفاع مضبوط ہا تھو ں میں ہے، پاکستان کی آرمی دنیا میں اپنی صلاحیتو ں کالاہا منوا چکی ہے، پاکستان کی حکومت اور آرمی ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کی عوام اپنی پاک فوج سے پیار کر تی ہے پاک فوج کے جوان ہمارے ما تھے کا جھو مر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4