حکومت ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی،پرویز ملک

  حکومت ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی،پرویز ملک

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی نام نہاد مہم صرف پوانٹ سکورنگ ہے، اب تک جعلی حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں، حکومت حقیقی مہنگائی کو مصنوعی ہتھکنڈے استعمال کر کے کیسے ختم کر سکتی ہے؟ مہنگائی کا اصل سبب ڈالر کی اونچی اڑان، بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگی ٹرانسپورٹ و مینوفیکچرنگ و ان پٹ کاسٹ ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ،سنبل، رمضان، رخسانہ کوثر،رمضان صدیق بھٹی، نذیر خان سواتی،میاں طارق، میاں محمود، مشتا ق مغل کرنل (ر) مبشر جاویدسمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

مزید : میٹروپولیٹن 4