وحدت پاکستان کانفرنس کی کامیابی پر علماء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ناصرعباس

  وحدت پاکستان کانفرنس کی کامیابی پر علماء کو مبارکباد پیش کرتے ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرفل علامہ راجہ ناصر عباس نے جشن آمد سیدالانبیا خاتم النبیین رحمت العالمین حضرت محمدککی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اتحاد بین المسلمین اور باہمی اخوت و محبت کی ترویج کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی وحدت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ملک کے تمام مکاتبِ فکر کی مذہبی شخصیات، مشائخ عظام اور مذاہب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پر تمام مسالک اور مذاہب کا ایک چھت تلے جمع ہونا قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

، تمام شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کیلئے ہم متحد ہیں کوئی بھی مسلمانوں میں نفاق پیدا نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا مزید کہناتھا کہ دین اور وطن کیلئے وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ وحدت کیلئے کوشش کی ہے، حالیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادئیے ہیں۔ میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں یادگار تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔انہوں نے حکومتِ پنجاب بالخصوص وفاقی حکومت کی طرف سے پذیرائی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4