نوازشریف ایشو پر انسانی احترام کی مثال قائم کی گئی،سعدیہ سہیل

  نوازشریف ایشو پر انسانی احترام کی مثال قائم کی گئی،سعدیہ سہیل

  



لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ترجمان سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف کوعلاج کی سہو لت دیکر انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف جلد صحت مند ہوں اور وطن واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرسکیں۔ قانون سے کوئی بالا تر نہیں، جس نے بھی اقتدار میں رہ کر ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اُسے احتساب کی زد میں آنا پڑیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اور احتساب سے بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو ہر حال میں احتساب ہوگا، کرپٹ ٹولے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لینا ہر پاکستانی کی آواز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4