نوربٹ ”کڑی کپتی منڈے کرارے“ میں شاندار پرفارمنس

  نوربٹ ”کڑی کپتی منڈے کرارے“ میں شاندار پرفارمنس
   نوربٹ ”کڑی کپتی منڈے کرارے“ میں شاندار پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر نور بٹ ”کڑی کپتی منڈے کرارے“ میں شاندار پر فارمنس شائقین کی داد۔ نوربٹ ان دنوں محفل تھیٹر کے ڈرامے ”کڑی کپتی منڈے کرارے“ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو کافی سراہاجارہاہے۔ نوربٹ نے بتایاکہ اس ڈرامے میں شائقین ان کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو بھی پسند کررہے ہیں اور متعدد سین پر انہیں تالیاں بجا کر داد بھی دی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نوربٹ نے کہاکہ اچھا آرٹسٹ وہ ہوتا ہے جو اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرے۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی ڈانس پرفارمنس کے ساتھ ساتھ سکرپٹ کو بھی فالو کروں تاکہ اداکاری کرتے وقت مجھے اپنی لائنز یاد ہوں اور میں اچھے طریقے سے اپنا کردار نبھا سکوں۔نوربٹ نے مذید کہاکہ یہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ میری پرفارمنس کو بیحد پسند کررہے ہیں انشاء اللہ میں ہربار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں اور اس میں کامیاب بھی رہتی ہوں کیونکہ پرستاروں کی داد ہی میری کامیابی کا ثبوت ہے۔

مزید : کلچر