ذیشان امجد کے گانے ”ی سوہنی لگدی اے“ کی سوشل میڈیا پرپذیرائی

  ذیشان امجد کے گانے ”ی سوہنی لگدی اے“ کی سوشل میڈیا پرپذیرائی

  



لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان گلوکار ذیشان امجد کے گانے "کڈی سوہنی لگدی اے”کی سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی،ریلیز سے اب تک اسے تیرہ ہزار سات سو نوے بار دیکھا جا چکا ہے۔اس گیت کے شاعر بھی ذیشان امجد خود ہیں جبکہ اس کے کمپوزر اور مکسر نامور میوزک ڈائریکٹر شمیر گل ہیں۔اس گیت کے ویڈیو میں ماڈلنگ ذیشان امجد نے نامور ماڈل کومل بٹ کے ساتھ کی ہے جسے اشفاق چوہدری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس گانے کی شوٹنگ ایفل ٹاور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ لاہور کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ کیمرہ مین آفتاب احمد اور میک اپ آرٹسٹ سونیا خان ہیں گلوکار ذیشان امجد نے ایک ملاقات میں بتایا کہ اس ویڈیو کو میری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے۔

میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے ویڈیو کو دیکھا اور پسند کیا۔

مزید : کلچر