کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کااستعمال نہیں کرناچاہیے،غنا علی

    کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کااستعمال نہیں کرناچاہیے،غنا علی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ہر چیز وقت پر ہی اچھی لگتی ہے اور ہر انسان کی زندگی میں ایک خاص موقع ضرور آتا ہے۔غنا علی ان دنوں اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی باقاعدگی سے کررہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دو معروف برانڈز کے شوٹ کے ساتھ ساتھ ایک کمرشل بھی مکمل کرایا جس کے علاوہ وہ ان دنوں نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم’گواہ رہنا‘ بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔غنا علی نے بتایا کہ انڈسٹری میں آنے والی ہر لڑکی روایتی ہیروئین بننے کا سپنا لے کر آتی ہے لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا کیونکہ میں خود کو’ہیروئین میٹریل‘ نہیں سمجھتی۔ میں نے ہمیشہ اچھے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔فنکار کی جدوجہد اور محنت اس کا امیج بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔انسان کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھتے ہوئے شارٹ کٹ سے بچنا چاہیئے۔

کیونکہ کامیابی شارٹ کٹ میں نہیں ہے سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ”گواہ رہنا“ جیسی تاریخی موضوع ہی حامل فلم میں کام کرنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو تحریک پاکستان اور اس سے وابستہ اہم واقعات بارے بتاسکتے ہیں۔ایسے پراجیکٹ میرے لئے ہی نہیں بلکہ کسی بھی فنکار کے لئے باعث اطمینان ہیں۔

مزید : کلچر