فنکار عام لوگوں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں،مہوش حیات
لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بہترین کام کرنے کے عوض ایوارڈ کا حقدار ٹھہرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے ساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے،میرے خیال میں فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ ہمیشہ وقت کی قدر کی ہے کیونکہ گیا وقت کبھی لوٹ کرواپس نہیں آتا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہو اس سے کسی نہ کسی طرح استفادہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوں کیونکہ اسکے بغیر آپ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔مہوش حیات نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری میں مزیدنکھار لاؤں کیونکہ میرے پرستارمجھ سے بہترین کام کی توقع رکھتے ہیں۔