شکیل عباسی کی 5ہزار تولے سونے کے عوض علیزے شاہ کو شادی کی پیشکش

شکیل عباسی کی 5ہزار تولے سونے کے عوض علیزے شاہ کو شادی کی پیشکش
 شکیل عباسی کی 5ہزار تولے سونے کے عوض علیزے شاہ کو شادی کی پیشکش

  



لاہور(فلم رپورٹر) نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“کی اداکارہ (دعا) علیزے شاہ کو 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق نواب صادق محمد خان عباسی کے خاندان کے چشم و چراغ 60 سالہ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ عہد وفا میں کام کرنے والی 19 سالہ اداکارہ(دعا) علیزے شاہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔شکیل عباسی نے کہا کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی، شادی نہ کئے جانے کے سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند ہی نہ آئی تھی اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے والی لڑکی علیزے شاہ پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں اسے حق مہر کے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی مالیت تقریباً 44 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید : کلچر