شاہد سونو کی تیسرے گانے کی ریکارڈنگ

شاہد سونو کی تیسرے گانے کی ریکارڈنگ

  



لاہور(فلم رپورٹر)بھنگڑا سٹار شاہد سونونے اپنے تیسرے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں مقامی سٹوڈیو میں ساجد حسین چھکو کے ترتیب دئیے ہوئے میوزک پر گانے کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔ شاہد سونو نے بتایاکہ یہ ایک میلوڈی لو سونگ ہے بہت جلد اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔شاہد سونونے مذید بتایاکہ ان کے اس سے قبل دو بھنگڑے ریکارڈ ہو چکے ہیں جن کی ویڈیو ریکارڈنگ جلد شروع کردی جائے گی۔

اور اسے سوشل میڈیا پر پیش کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر