مظہرراہی کا نیا ویڈیو”کالا سوٹ“ ریلیز کے لئے تیار
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا کنگ مظہرراہی کا نیا ویڈیو”کالا سوٹ“ ریلیز کے لیئے تیار، اس کی ویڈیو مکمل کی جاچکی ہے جس کی ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے۔اس ویڈیو میں مظہرراہی کے ساتھ اداکارہ سوہا نے اداکاری کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان کا حالیہ ریلیز ہونیوالا ویڈیو”خاندانی نواب“ دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کرچکاہے اور اس کے کروڑوں کی تعداد میں ٹک ٹاک بنائے چکے ہیں۔سوشل ایپ ٹک ٹاک پر ٹاُ ٹرینڈ بننے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ویڈیو بن چکاہے۔مظہرراہی نے بتایاکہ ”خاندانی نواب“ کی ویڈیو انہوں نے کینیڈا میں مکمل کی تھی اور بہترین پکچرائزیشن اور ڈائریکشن کی بدولت یہ ویڈیو مقبولیت حاصل کرچکاہے۔مظہرراہی نے مذید بتایاکہ ”کالا سوٹ“ کو اسی ہفتے ہیش سٹیریو سے ریلیز کیا جارہاہے جو اس سے قبل ان کے سارے سپر ہٹ گیت”صوہنا معشوق“،”سجناں وے“ اور ”خاندانی نواب“ ریلیز کرچکی ہے۔ان کا یہ نیا گانا بھی پرستاروں میں مقبولیت حاصل کرے گا جس طرح ان کے سابقہ ویڈیوز نے کی ہے۔