ثنا فخر کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میرا جنون“ 25 نومبر سے نشر ہوگی

ثنا فخر کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میرا جنون“ 25 نومبر سے نشر ہوگی
 ثنا فخر کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میرا جنون“ 25 نومبر سے نشر ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ثنا فخر کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میرا جنون“ 25 نومبر سے نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔ثنا فخر مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے سلور سکرین کے بعد جب چھوٹی سکرین پر قدم رکھا تو وہاں بھی کامیابی نے ان کے قدم چومے،وہ اب تک بے شمار ڈراموں میں یاد گار کردار کرچکی ہیں۔ ان دنوں اے پلس سے نشر ہونے والی سیریل’یتیم‘ میں بھی ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔اب ان کی نئی سیریل’تو میرا جنون‘ 25 نومبر سے نشر کی جائے گی جس کی رائٹر شبنم ثانی،پروڈیوسر عرفان گھانچی اور ڈائریکٹر سمیع ثانی ہیں جبکہ کاسٹ میں نور حسن، اسد صدیقی،سمیع ثانی اور کنزیٰ ہاشمی سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس ڈرامہ سیریل کے ٹیزر کافی دنوں سے آن ایئر ہیں جس سے شائقین کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ شدت سے اس کے آن ایئر ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ثنا ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی باقاعدگی سے کام کررہی ہیں۔معروف کیمرا میں سلیم داد نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم”قلفی“ میں ثنا کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا ہے۔

یہ سیریل”بلیو انٹرٹیمنٹ“ کی پروڈکشن ہے۔

مزید : کلچر