4ماہ کے دوران 650ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی

4ماہ کے دوران 650ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی

  



 اسلام آباد (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 238 فیصد اضافے کے ساتھ 650 ملین ڈالر ہوگئی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 192 ملین ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کے وقفہ کے بعد اکتوبر 2019ء میں درآمدات میں نمایاں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 99 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت فروغ پارہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بہتر ماحولیاتی ماحول کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

مزید : کامرس