آزاد پتن ہائیڈ روپاور پراجیکٹ کو سی پیک منصوبہ میں شامل کر نیکی منظوری

آزاد پتن ہائیڈ روپاور پراجیکٹ کو سی پیک منصوبہ میں شامل کر نیکی منظوری

  



اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو سی پیک منصوبہ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ نے 700میگاواٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی کیٹیگری میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔اس اقدام سے پاکستان کو پراجیکٹ کے مالی امور کو خوش اسلوبی نمٹانے میں آسانی پیدا ہوگی چونکہ اس کے تمام ممکنہ امور کو فنانسنگ معاہدے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس فیصلے سے پراجیکٹ کے مالی امور کو ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوان میں نمٹایا جائے گا۔ آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر 700میگاواٹ پونڈیج سکیم کے تحت لگایا جائے گا جس کی 2026 ء میں تکمیل سے 3.3 ارب یونٹ رینیوایبل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

مزید : کامرس