ویٹرنری یونیورسٹی میں یوتھ انٹر پرا ئز ڈیو یلپمنٹ پرورکشاپ شروع

ویٹرنری یونیورسٹی میں یوتھ انٹر پرا ئز ڈیو یلپمنٹ پرورکشاپ شروع

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں بز نس انکیو بیشن سینٹرکے زیر اہتمام یوتھ انٹر پرا ئز ڈیو یلپمنٹ (طلبہ کو اپنا کا روبار شر وع کر نے)کے مو ضو ع پردو روزہ ورکشاپ کی افتتا حی تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس لاہور کی ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا۔افتتا حی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ر بانی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں مہمان سپیکرز پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد اے ضیا ء، فا ؤنڈر ہا ئلی کین مینجمنٹ انسٹی ٹیو ٹ سے جبران بشیرکے علا وہ ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ٓاُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے طلبہ کو انٹر پر ینیور کے ساتھ ساتھ مر غی کے گوشت اور دودھ سے بنی مصنو عات کی ویلیو ایڈیشن کی طر ف خصو صی تو جہ دینے پر زور دیا نیز کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو اپنا کا روبار شرو ع کر نے کے لیئے بے پناہ مو اقع فراہم کر رہی ہے او اس سلسلے میں یونیورسٹی اور بز نس انکیو بیشن سینٹر طلبہ کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لیئے ہمہ وقت کو شا ں ہے۔ اُ نہو ں نے مز ید کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کا پرا ئیو یٹ سیکٹرکے ساتھ مضبوط لا ئز ن ہے اور پاکستان میں ستر فیصد پولٹری انڈسٹری کے مالکان ویٹر نری یونیورسٹی کے ہی گریجویٹ ہیں۔پروفیسر ربا نی نے کہا کہ چند سال پہلے انٹر پرینیور کا کورس یونیورسٹی کے مختلف ڈگری پرو گرا مو ں کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

نیز ورکشاپ آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔ڈاکٹر فر حان جمیل نے شر کا سے خطاب کرتے ہو ئے ورکشاپ کے اغرا ض و مقا صد بیا ن کیئے۔انہو ں نے کہا کہ دو روزہ ورکشاپ میں ما ہرین شر کا کو انٹر پر ینیور کی تعریف و مواد، نظر یا تی نقطہ نظر،حو صلہ افزا ئی اور آ بادیا ت،انٹر پرینیور اور مینیجر میں مما ثلت اور فرق،بزنس منصو بہ،مارکیٹ کا تجزیہ، مارکیٹنگ حکمت عملی اورسٹارٹ اپس کے اکا ؤ نٹنگ پروگرامز سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پرتفصیلی لیکچرز دیں گے۔

مزید : کامرس