ماربل انڈسٹری سے اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے،خادم حسین

ماربل انڈسٹری سے اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ماربل انڈسٹری کو مراعا ت دے کر ماربل کی برآمدات سے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماربل و گرینائیٹ کی عالمی مارکیٹ تقریباً62 ارب ڈالر پر مشتمل ہے،اس انڈسٹری میں ترقی کرنے کی بے شمار صلاحیت موجود ہے، ملک کی شمالی علاقہ جات میں ماربل و گرینائیٹ کے وسیع تر ذخائر موجود ہیں جنہیں استعمال میں لاکر ملکی معیشت بہتربنائی جاسکتی ہے،خادم حسین نے مطالبہ کیا کہ ماربل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے اس پر نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں، اس سے ماربل انڈسٹریز متاثر ہوگی بلکہ ماربل انڈسٹریز پر پہلے کی طرف فکس ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔

مزید :

کامرس -