کارکیئر بیمہ پالیسی بہترین تحفظ کی ضامن ہے،راجہ نعیم طارق

کارکیئر بیمہ پالیسی بہترین تحفظ کی ضامن ہے،راجہ نعیم طارق

  



لاہور(بزنس رپورٹر) ایس پی آئی انشورنس کمپنی لمٹیڈ کے زیر اہتمام کارکئیر بیمہ پالیسی کے حوالے سے لاہور کے 3-Sڈیلرز کی آٹو سیلز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گاڑیاں تیار کرنے والے تمام ممتاز اداروں کے 3-S ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی آئی کے چیف فنانشل آفیسر راجہ نعیم طارق تھے جبکہ اس موقع پر ہیڈ بزنس پرموشن مخدوم طاہر حسین قریشی،ہیڈ آٹو بزنس عثمان عارف،شاہد ملک خالد نذیر باجوہ اور امتیاز احمد سمیت دیگر اعلیٰ انتظامی افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ایف او راجہ نعیم طارق نے کہا ایس پی آئی انشورنس کمپنی کی کارکرئیر بیمہ پالیسی کے تحفظ کے حوالے سے ایک مکمل اور جامع کار بیمہ پالیسی ہے جو آپ کو بیمہ کا بہترین تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی ٹینشن اور رسک فری تحفظ فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جامع پالیسی کا مارکیٹ سے بہت اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے اور آپ سب ڈیلز حضرات پورے اعتماد کے ساتھ اپنے صارفین کو یہ بیمہ پالیسی آفر کرسکتے ہیں ایس پی آئی انشورنس کمپنی نے ہمیشہ صارفین کے اطمینان کو اپنی ترجیح اول رکھا ہے اور ہر طرح سے ان کے ا عتماد پر پورا اتر رہی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ یہ معیاری سروسز فراہم کرتی رہے گی اس موقع پر ڈیلر حضرات نے بھی ایس پی آئی انشورنس کی کارکئیر بیمہ پالیسی کو ایک مکمل جامع اور کسمٹرز کی ضروریات کے عین مطابق بیمہ پالیسی قرار دیا اور کہا کہ وہ پوری دیانتداری سے اپنے کسٹمرز کو یہ پالیسی آفر کرتے ہیں اور ایس پی آئی انشورنس کمپنی کی معیاری سروسز پرپورایقین رکھتے ہیں۔تقریب سے مخدوم طاہر حسین قریشی اور عثمان عارف نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کامرس