اپوزیشن اب قومی امنگوں کے مطابق سیاست کرے: چودھری سرور

اپوزیشن اب قومی امنگوں کے مطابق سیاست کرے: چودھری سرور

  



لاہو(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا اختیار صرف وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس ہے۔ملکی ترقی اور استحکام کیلئے حکومت سمیت تما م ادارے متحدہیں۔ا پوزیشن کو ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کر نی چا ہئے۔ نوازشر یف عدالت کو یقین دہانی کرواکر بیرون ملک جا چکے ہیں امید ہے وہ صحت یاب ہونے کے بعد ضرور واپس آئیں گے۔ نر یندر مودی کی قیادت میں بھارتی انتہاپسندی کشمیر اورمسلمانوں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کیساتھ کیساتھ پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ کو کل نہیں آج ہی متحد ہونا پڑ یگا۔ پنجاب کی تمام جامعات کو سیاست سے پاک کر دیا ہے، تمام وائس چانسلر بھی میرٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔ وہ منگل کے روز یونیوسٹیز آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے26ویں کانووکیشن اور گور نر ہاؤس میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو2019سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔یونیورسٹی کے کانووکیشن سے وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر منصور سرور جبکہ انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور،وائس چیئر مین اورسیز کمیشن پنجاب وسیم رامے،نوید شر یف اور ایم پی اے اعجاز احمد،تر جمان پنجاب حکومت عرفان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چو دھری محمدسرور نے کہا کہ جن طلبہ کو آج ڈگریاں ملیں ہیں انکو بھر پور مبارکبا دیتے ہوئے یقین دلاتا ہوں کہ حکومت انکے روز گارکیلئے بھی بھر پور اقدامات کر ے گی۔ میڈیا کے سوالوں کے جوابات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عدالتی اجازت کے بعد نوازشر یف علاج کیلئے بیرون ملک جا چکے ہیں حکومت نے اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اوراب اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندراور باہر قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یں اور جہاں کہیں حکومت کسی قسم کی کوتاہی کر رہی ہے اسکی نشاندہی کی جائے ہم اس کو ویلکم کر یں گے۔

گورنر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر