مدینہ کالونی: خاتون نے پٹرول چھڑک کربھتیجی کو آگ لگادی، حالت نازک

مدینہ کالونی: خاتون نے پٹرول چھڑک کربھتیجی کو آگ لگادی، حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (وقائع نگار) مدینہ کالونی میں خاتون نے پیٹرول چھڑک کر اپنی بھتیجی کو آگ لگا دی شازیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے مدینہ کالونی میں شازیہ بی بی ناشتہ تیار کرنے کے لئے کچن میں گئی جہاں پر اس کی چچی مجیداں بیگم آگئی اس نے گھریلو جھگڑے شازیہ بی بی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے شازیہ کا جسم 40فی صد جھلس گیا اسے نشترہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے سیتل ماڑی پولیس نے مجیداں بیگم کو گرفتار کر لیا ہے ملزمہ سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔