شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، حسین جہانیاں گردیزی

    شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، حسین جہانیاں گردیزی

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) ملکی ترقی کا خواب بہت جلد حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے،ترقیاتی منصوبہ بروقت تکمیل سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ان (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے موضع بلاول پور تحصیل کبیروالا میں سابق ناظم یونین کونسل بلاول پور راؤجمشید علی خان،سید منتظر مہدی،مبشر حسن خان بھٹہ اور دیگر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی سمت اختیار کرلی ہے، وزیر اعظم ایک دیانتدار انسان ہیں اوروہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ضلع خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے گورنمنٹ مڈل سکول بلاول پورکے نئے ایلیمنٹری اکیڈمک بلاک اور علاقہ میں ٹف ٹائلز منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ملکی سلامتی،عوام کی خوشحالی کے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات رئیس اعظم بلاول پور راؤ جمشید علی خاں،راؤ سعید علی خاں،راؤ محمد علی خاں،

چوہدری شوکت ارائیں، مبشر خان بھٹہ،ڈاکٹر اکمل سہو،سید منتظر مہدی،سید احتشام رضا،حاجی سعید احمد سہو،میاں حسن مشتاق سہو،میاں ممتاز حسین سہو ایڈووکیٹ بھی موجود تھے- صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر مزید کہا کہ حلقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں،علاقہ کی ترقی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے،جلد مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے - انہوں کے کہا کہ فنڈز ملتے ہی بلاول پور سے مبارک پور تک سڑک بنائی جائے گی- صوبائی وزیر نے بلاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا بھی اعلان کیاہے۔

حسین جہانیاں 

مزید : ملتان صفحہ آخر