جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں کاآپریشن،93بجلی چوروں کو رگڑا

      جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں کاآپریشن،93بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 93بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ5ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16لاکھ17ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔3  کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔18نومبر کو ملتان میں 6گھریلوصارفین کو8569یونٹس چوری کرنے پر160832روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)


جی خان میں 10 گھریلو صارفین کو9867یونٹس چوری کرنے پر162522 روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،وہاڑی میں 10 گھریلو صارفین کو6853یونٹس چوری کرنے پر 128898روپے جرمانہ،بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو6859یونٹس چوری کرنے پر132600روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 11گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو22617یونٹس چوری کرنے پر281930روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 13 گھریلوصارفین کو11232یونٹس چوری کرنے پر 182000 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 12گھریلوصارفین کو14366یونٹس چوری کرنے پر200308روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 10گھریلواورکمرشل صارفین کو7900یونٹس چوری کرنے پر 110600روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو17404یونٹس چوری کرنے 258080 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
رگڑا