عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہورہاہے، رکن  اسمبلی اشرف رند کا تقریب سے خطاب

      عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہورہاہے، رکن  اسمبلی اشرف رند کا تقریب سے ...

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) کاغذ یا تفتیش کے پیسے مانگنے والا پولیس افسر اب ہماری ٹیم میں نہیں رہے گا، شہریوں کو مفت اور فوری انصاف ہر حال میں فراہم کیا جائیگا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگرنے سٹیشنری و تفتیشی فنڈذ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مزید کہاکہ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 ملازمین اپنا قبلہ درست کریں تقریب میں مشیر وزیراعظم پاکستان کے بھائی احسن علی قریشی نے ان کی نمائندگی کی اور صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ مہر اعجاز احمد نے تقریب مین خصوصی شرکت کی، ڈی پی او مظفرگڑھ کا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پولیس تھانوں میں اب سٹیشنری یا کسی اور مد میں شہریوں سے پیسے لینے والے پولیس والوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی، اب پولیس والوں کو کارسرکار کیلئے اضافی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں اب یہ شکایت نہیں آنی چاہیے کہ کسی شہری سے پیسے لیئے گئے ہیں جبکہ حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند نے ڈی پی اومظفرگڑھ کی لاء  اینڈ آرڈر کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔ جرائم میں واضح کمی محسوس ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہیں اور امید کیجاتی ہے کہ پولیس اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہیں برتے گی۔

اشرف رند

مزید : ملتان صفحہ آخر