مختلف حادثات، واقعات میں 5سالہ بچے سمیت 7افراد جاں بحق

          مختلف حادثات، واقعات میں 5سالہ بچے سمیت 7افراد جاں بحق

  



ملتان، لودھراں، رحیم یارخان (وقائع نگار +نمائندہ پاکستان)مختلف حادثات اورواقعات کے دوران 5سالہ بچے سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں مظفرآباد پولیس کے علاقے میں گاڑی کی ٹکرسے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا تفصیل کیمطابق شیر شاہ روڈ پر میانوالی ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک نوجوان کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جاں بحق ہونے والے کی عمر 30سال ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔علی والا (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

چوک پر کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ مظفر گڑھ روڈ علی والہ چوک کا رہائشی 5 سالہ عثمان گھر کے باہر کھیل رہاتھا کہ بجلی کے پول کی ارتھ کی تار سے چھو گیا جو موقع پر جان بحق ہو گیا۔لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ کوٹ عباس شہید ریلوے پھاٹک کے قریب ایک شخص ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا کراچی ایکسپریس گزشتہ روز کراچی سے جہلم کی طرف جارہی تھی کے ملتان کے نواحی علاقے کوٹ عباس شہید کے قریب مسافر عرفان ٹرین سے نیچے گر گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا متوفی جہلم کارہائشی تھا پولیس نے عرفان کی لاش اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی۔سیتل ما ڑی پولیس کے علاقے میں ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا  انڈر پاس کے قریب سہیل احمد ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک پر بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران ٹرین نے اسے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 35سال تھی۔جلہ موڑ پرٹرالر کی زد میں ساٹھ سالہ شخص جاں بحق جلہ مو ڑپرٹرالرکی زد میں آکرفداحسین جاں بحق ہوگیا۔موٹر سائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہونے والے2افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ 40 زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق  اقبال آباد کے رہائشی35سالہ عبدالحمید اور میر پور ماتھیلو کارہائشی40سالہ محمد فرحان کو موٹر سائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عبدالحمید اورمحمدفرحان جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے40افراد جن میں خانپور اڈہ کی رہائشی16سالہ کرن بی بی‘ صادق ٹاؤن کای35سالہ عائشہ محسن‘ سنی پل کی45سالہ صاحبہ بی بی‘ کینال پارک کی53 سالہ خالدبی بی‘ چک123کی22سالہ زرینہ بی بی‘ چک55کا 50سالہ محمدخان‘ نوریوالی کا18سالہ محسن خان‘ بستی باری کا40سالہ محمدافضل اورظاہر پیر کارہائشی22سالہ محمدطاہر وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر