بجلی قیمت میں مزید اضافے کی آج منظوری 

  بجلی قیمت میں مزید اضافے کی آج منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت نے بجلی کی قیمت میں 17 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)آج 20 نومبر کو منظوری دے گی۔حکومت نے سہ ماہی (جولائی،ستمبر 2019ء)ایڈجسٹمنٹ کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)


تحت بجلی کی قیمت میں  اضافے کی درخواست کی ہے نیپرا کی جانب سے منظوری ہونے کی صورت میں  صارفین پر 17 ارب 20 کروڑ 40لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق صارفین سے سابقہ سالوں کی وصولیاں آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت وصول کی جا رہی ہیں اور یہ وصولیاں تمام کٹگریز کے صورفین سے کی جا رہی ہیں۔