علاقے کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، اظہر عباس چانڈیہ
رنگ پور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 269مظفرگڑھ سردار اظہر عباس خاں چانڈیہ نے کہا کہ میرا حلقہ پچھلے 60سالوں سے پسماندہ چلا آرہا ھے یہاں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
سے منتخب ہونے والے جاگیرداروں اور کی جانب بالکل بھی توجہ نہیں دی اور لاکھ کے قریب شہری تعلیم اور صحت کی تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔حلقہ کے لوگوں کی پسماندگی اور بیبسی دیکھ کر ہی میں نے ان جاگیرداروں کے خلاف الیکشن لڑا اور عوامی طاقت نے مجھے کامیاب کیا ھے تو اب یہاں کے عوام اور علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے میں دن رات کوشاں ہوں. انہوں نے کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست سے ہٹ کر ہم نے یہاں کے تین لاکھ شہریوں کے مسا?ل حل کرنے ہیں اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ھے علاقا?ی ترقی اورفنڈز کی فراہمی کے لیے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرچکاہوں اور مذید بھی ہم ترقیاتی فنڈزکی فراہمی کے ل?ے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی طرف سے معززین شہریوں اور صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر چی سردار امجد عباس خان چانڈیہ،راناامجد علی ممبر مصالحتی کمیٹی رنگ پور،اکبرخاں کھیڑا سابق کونسلر،میاں محمدطاہر اقبال راں سابق کونسلر، سردار سعید خاں ہوت بلوچ،ملک ندیم ڈوگر،رانا غلام صفدر،حاجی ریاض خاں چانڈیہ سابق کونسلر عادل خاں کھیڑا سردار وقار امجد خان چانڈیہ ودیگر اس موقع پر موجود تھے