وہاڑی:اووربلنگ پرکسان اتحاد کا مظاہرہ بجلی بل نذر آتش، حکام کیخلاف نعرے بازی
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان کسان اتحاد کے ممبران نے پریس کلب کے سامنے حکومت اور واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوراپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
بازی کی مظاہرین نے احتجاجاً بجلی کے بل نزرآتش کئے واقعات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران وکارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرین میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات نظام اللہ پاندہ ضلعی صدر چوہدری اعجاز اکبر ہنجرا راؤ محمد مشتاق رائے اظہر کھرل لیاقت علی شاہ چوہدری ندیم عباس عبدالخالق بابا عبدالحمید شہباز کھرل سمیت کسانوں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرین سے سیکرٹری اطلاعات پنجاب نظام اللہ پاندہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیجا ٹیکسز کے ستائے ہوئے کاشتکاروں نے بجلی کے بل جلا کر وزیر اعظم عمران خان کی سنت کو ادا کیا ہے جب کسانوں کی فصلیں اچھی نہیں ہوئیں اور نہ ہی کاشتکاروں کو فصلوں کا ریٹ مناسب دیا جارہا ہے تو ہم بجلی کا بل کیسے ادا کریں کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام نمائندہ تنظیمیں متحد و متفق ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ کئیگئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دینگے کر دیں ضلعی صدر کسان اتحاد چوہدری اعجاز اکبر ہنجراء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ فی یونٹ 5 روپے 35 پیسے ہوگا مگر آج تک ایسا نہیں ہوسکا واپڈا والے بلاوجہ ٹیکسز لگا کر پریشان کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہماری فصلوں کے دام ہی مناسب نہیں دئے جائیں گے تو ہم کہاں سے بجلی کے بل ادا کریں گے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے وفاقی وزیر بجلی، وزیرخزانہ اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔