بلوچستان میں دہشتگردی، شہید سلیم لاشاری کی آبائی علاقے میں تدفین کی تیاریاں

بلوچستان میں دہشتگردی، شہید سلیم لاشاری کی آبائی علاقے میں تدفین کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہوا(نمائندہ پاکستان) بلوچستان کے ضلع کیچ کے قریب دہشت گردوں کی فرنٹیئر کور کے کانوائے پر حملے ہورہے، وہوا کے رہائشی اہلکار سمیت دو نوجوان شہید ہوگئے، چار زخمی، وہوا کے رہائشی محمد سلیم لاشاری بطور ڈرائیورنو ماہ قبل ہی ایف سی میں بھرتی ہواتھا اور ٹریننگ مکمل کرکے تین ماہ قبل ہی اپنے گھر سے دوبارہ جاب پر گیا تھا، شہید دو معصوم بچوں کا باپ تھا، تفصیل کے مطابق وہوا کے نواحی قصبہ مسلم آباد کا رہائشی محمد سلیم لاشاری جو کہ فرنٹیئر کور بلوچستان کے سکاؤٹس 113ونگ میں بطور ڈرائیور سپاہی اپنے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

فرائض سرانجام دے رہا تھا اور ان دنوں تحصیل و ضلع کیچ تربت مکران کے گاؤں بلیدا میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا گذشتہ شب اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک کانوائے کی صورت میں جارہے تھے کہ راستہ میں کیچ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد سلیم لاشاری اپنے ایک ساتھی سمیت موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی زخمی ہوگئے ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دہشت گردی فرار ہوگئے شہید کے لواحقین کے مطابق شہید کا جسد خاکی تربت منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی اور پھر آبائی قصبہ بھیجا جائے گا جہاں شہید کی تدفین کی جائے گی شہید کے بھائی محمد آصف لاشاری نے بتایا کہ وہ شہید نو ماہ قبل ہی ایف سی میں بھرتی ہوا تھا اور چھ ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد تین ماہ قبل ہی گھر سے دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر گیا تھا شہید دو معصوم بیٹوں چار سالہ مصور اور دو سالہ تصور کا باپ تھا جبکہ چھ بھائیوں اور چار بہنوں میں اس کا تیسرا نمبر تھا۔
حملہ