کارکردگی دکھا کر عوام کااعتماد جیتیں گے، اویس خان دریشک

  کارکردگی دکھا کر عوام کااعتماد جیتیں گے، اویس خان دریشک

  



راجن پور(تحصیل رپورٹر) ن لیگ کی حکومت نے ملک و قوم کو بیرونی قرضوں کے بوجھ میں جکڑ ا اور میاں برادران کرپشن کرنے کیلئے میٹروبسیں اور لیپ ٹاپ،گرین ٹیکسی اینڈ پک(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

اپ ودیگر چھوٹے قرضہ سکیموں میں دلچسپی رکھتے تھے جس کا فائدہ آج تک غریب عوام کو نہیں ہو سکا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجن پور سردار اویس خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی باگ دوڑ ہمیں ملی تو پورا ملک معاشی بدحالی کاشکار تھا اور عوام مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے تنگ آچکے تھے جنوبی پنجاب کو پسماندگی اور محرومیوں کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اور ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے فنڈز اپر پنجاب لاہور کی ترقی کیلئے اٹھا کر یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی اب عوام نے ہمیں اقتدار دیا ہے تو ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور کارکردگی اچھی دکھا کر عوام کا اعتماد جیتیں گے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار جلد راجن پور کے لئیے بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

اعتماد

مزید : ملتان صفحہ آخر