صاف پانی کی فراہمی، تحصیل تونسہ میں 30فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع
ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر): تحصیل تونسہ شریف صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 30 فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا ہے۔تحصیل تونسہ شریف میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان کی علاقہ کی عملی محبت کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے بھائی سردار طاہر خان بزدار نے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سٹی پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
بزدار نے 70 سالہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عملی کوشش شروع کر دی ہے صرف اپنے حلقہ نہیں بلکہ پوری تحصیل اور کوہ سلیمان میں کارپٹڈ روڈ کا جال بچھایا جا رہا ہے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں صحت و صفائی اور تعلیمی شعبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کا حق فراہم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ تونسہ شہر کیلئے 10 فلٹریشن پلانٹ جبکہ 20 فلٹریشن پلانٹ تحصیل کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ بوائز ڈگری کالج کے نزدیک 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں کھیلوں اور ورزش کیلئے ہر قسمی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر پروفیسر سردار اظہر خاں شیدانی، اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین و دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔