کالے یرقان کاحملہ، خاتون سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق

    کالے یرقان کاحملہ، خاتون سمیت 5افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا‘ خاتون سمیت مزید پانچ افراد ہسپتال میں دم توڑگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق چوک ماہی کی رہائشی45 سالہ سکینہ بی بی‘ صادق آباد کا36سالہ محمداکمل‘38سالہ منظور حسین‘ ظاہرپیر کا60سالہ فیض احمد اور رکن پورکا رہائشی65 سالہ محمدیار کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر