بستی ملوک میں لڑکاقتل، مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش تیز، تحقیقات کادائرہ وسیع

  بستی ملوک میں لڑکاقتل، مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش تیز، تحقیقات کادائرہ ...

  



ملتان، بستی ملوک (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چودہ سالہ لڑکے کو قتل کر کے لاش پانی کے کھالے میں پھینک دی پولیس نے کھال سے ملنے والی لڑکے کی لاش کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال پولیس ملزم کو سراغ لگانے میں ناکام ہے مقدمہ اسکے والد عبدالعزیز کی درخواست پر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

درج کیا گیا ہے۔جس نے موقف اختیار کیا کہ اسکا بیٹا عصر کی نماز کے بعد گراونڈ میں کھیلنے کے لئے گیا اور وہاں سے اچانک غائب ہوگیا جسکی تلاش کی تو اسکی لاش پانی کے کھال سے ملی۔اسکے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر کے تحقیقات کر رہی ہے دریں اثناء دوران لڑائی جھگڑا1شخص جانبحق تھانہ راجہ رام کے علاقہ چک نمبر13میں گھریلومعاملات پر دوران لڑائی محمد انور بیگ عمر 55سال اپنے اہم زلف ناصر شاہ کی جانب سے سر میں ڈنڈا لگنے سے ہلاک ہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پرایس ایچ اوتھانہ راجہ رام نفری سمیت موقع پر پہنچے اور کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر