بہاولپور:تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی اراضی واگذار

    بہاولپور:تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی اراضی واگذار

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر بہاولپورصدر مہدی مالوف نے گزشتہ روز لال سوہانرا کے علاقے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف پولیس اورعملہ فیلڈ کے ہمراہ آپریشن کیااس دوران5 ایکڑکمرشل اراضی مالیتی تقریبا40 کروڑ روپے واگزار کرالی گئی اس کے علاوہ چک نمبر1 بی سی چک نمبر38 بی سی نہرڈیزرٹ برانچ کے کنارے بنائی گئی دکانیں اورچھپرے اورجانوروں کے بھانے بھی گرادیئے گئے اورفٹ پاتھوں پرسامان رکھ کرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کے دوران جزمانے بھی وصول کیے گئے اس کے علاوہ شہریوں کومہنگے داموں اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی متعلقہ ریونیوافسران اوراے سی صدرنے کاروائی کی اوراس دوران ان سے98500 روپے جرمانہ وصول کیاگیااے سی صدرمہدی مالوف نے کہاکہ قبضہ مافیاکیخلاف بھرپورکاروائی کی جارہی ہے تحصیل صدر کے علاقہ خانقاہ شریف،سمہ سٹہ اوردیگرعلاقوں میں بھی کاروائی کی جائیگی۔

واگذار

مزید : ملتان صفحہ آخر