ملتان:تجاوزات کیخلاف آپریشن،5ٹرک سامان ضبط، مافیا کو بھاری جرمانے

  ملتان:تجاوزات کیخلاف آپریشن،5ٹرک سامان ضبط، مافیا کو بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن افتخار علی سہو کی ہدایت پر لیڈیز پارک،سبزی منڈی، حسین آگاہی بازار اور اطراف میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔اس دوران 5 ٹرک سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمار اور متعدد جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال خان نے کہا کہ پارک کے اطراف رش و تجاوزات سے خواتین کو مسائل کا سامنا تھا۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے دوسری شفٹ میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

بھی کارروائی کی جائے گی۔ آڑھتیوں،خریداروں کی شکایت پر سبزی منڈی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر دن کے مختلف اوقات میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ تجاوزات مافیا کو بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔اقبال خان نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور شہری بھی تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔تجاوزات مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کار سرکار میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعدازاں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹیم نے ڈیرہ اڈا تا عزیز ہوٹل اطراف میں وال چاکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد بینرز، پوسٹرز بھی قبضے میں لے لئے۔
جرمانے