پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ، پنجاب میں تبدیلی آنیوالی ہے، جمشید دستی کادعویٰ

      پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ، پنجاب میں تبدیلی آنیوالی ہے، جمشید دستی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی آنے والی ہے اور آئندہ وزیراعلی پرویز الہٰی ہوں گے موجودہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے مجھے اور میرے ساتھیوں کے خلاف نہ صرف پرانے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے بلکہ ہمارے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں سرائیکی صوبے کا قیام ہماری منزل ہے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

غریبوں کی آواز ہوں مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ہوں ہر حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تحریک جاری رکھوں گا مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد کے نتیجے میں ان ہاؤس تبدیلی آ سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دورا ن کیا اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری عامر کرامت،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری انجینئر محمد خان مروت، ادریس بلوچ ودیگررہنما بھی موجود تھے جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے اور مارچ میں اپنی جماعت کے چار ہزار کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی مولانا فضل الرحمن اور عمران خان میں یہ واضح فرق ہے کہ مولانانے جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کو چیلنج کیا ہے اس وقت پنجاب میں تھانہ کلچر عروج پر ہے خاص طور پر ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور مجھے اور میرے ساتھیوں کو مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے میں نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے اور سوئی ہوئی عوام کو جگایا ہے 2014میں میں نے عمران خان کا ساتھ دیا لیکن جب اس کی کشتی میں روایتی جاگیردار اور کرپٹ لوگ شامل ہوئے تو میں الگ ہو گیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات تو سابقہ حکمرانوں پر لگائے جارہے ہیں لیکن موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے ہماری کپاس اور گندم تباہ ہو چکی ہے کسان بدحالی کا شکار ہیں بجلی کے ٹیرف ساڑھے پانچ روپے سے بڑھا کر ساڑھے سولہ روپے کردیا گیا ہے اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ حکومت کے اتحادی بھی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اسی لئے میں کہتا ہوں کہ پنجاب میں تبدیلی آرہی ہے اور چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلی بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں مظفر گڑھ میں میرے اور میرے کارکنوں کے گھروں میں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپے مارے 2008کی ایک ایف آئی آر میں مجھے ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے حالانکہ میرے خلاف جتنے بھی پرانے کیسز تھے وہ ختم ہو چکے ہیں عدلیہ سے مجھے انصاف کی توقع ہے کہ وہ ان انتقامی کاروائی کا نوٹس لیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے غریبوں کے لئے بس چلائی حکومت نے بس کو جعلی قرار دے دیا اور عدالت کے حکم کے باوجود بس نہیں چھوڑی گئی لگتا ہے کہ کل کو کہیں گے کہ جمشید دستی بھی جعلی ہے موجودہ حکمران چوں چوں کا مربہ ہیں اور مولانا فضل الرحمن کی تحریک کی کامیابی کے نتیجے میں ان ہاؤس تبدیلی دیکھ رہاہوں حکمرانوں نے جنوبی پنجاب صو بے اور سیکریٹریٹ کا مطالبہ پورا نہیں کیا اور سیکریٹریٹ کے قیام کو بھی متنازعہ بنا دیا گیا ہے نواز شریف چار ہفتوں کے لئے علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ چار ہفتوں میں واپس آئیں گے میں ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں انہوں نے کہا کہ اگر مظفر گڑھ میں پولیس گردی ختم نہ کی گئی تو میں 15سے 20ہزار لوگوں کو لاہور لے جاکر وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کروں گا اور وزیر اعلی کو دفتر میں داخل نہیں ہونے دیں گے پاکستان عوامی راج پارٹی نے ساڑھے تین لاکھ سے زائد ووٹ لئے ہمیں اسمبلی سے باہر رکھا گیا لیکن ہماری جدوجہد نہیں روکی جاسکتی علیحدہ صوبے کا سیکریٹریٹ اور دارالخلافہ ملتان ہونا چاہیئے جمشید دستی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صدیوں سے جاری میلہ پیر جہانیاں ؒ صرف اس لئے بند کردیا گیا ہے۔
جمشید دستی