ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں،پولیس لاپتہ، شہری خوفزدہ،صورتحال سنگین

ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں،پولیس لاپتہ، شہری خوفزدہ،صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کالونی میں عظمت جبیں سے دوڈاکوؤ ں نے 58ہزارروپے چھین لئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں لیاقت سے چھ ہزار روپے،شاہ شمس پولیس کے علاقے میں رئیس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ثمرین بی بی نے مظفرآبادم پولیس کو د رخواست دی کہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

شیر شاہ بائی پاس کے قریب وہ رکشہ میں سوار ہوئی رکشہ ڈرائیور سلیم نے دیگر افرادفرزانہ اور صائمہ کے ساتھ مل کر اس کے بیگ سے آٹھ ہزار روپے چوری کر لئے مظفر آباد سے محمد ریاض کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی مظفرآباد پولیس کے علاقے میں کوٹ قاسم کے قریب رکشہ ڈرائیور سلیم فرزانہ اور صائمہ نے محمد اصغر کی والدہ کی بالیاں چھین لیں تھانہ کینٹ کے علاقے میں رانا شہزاد کا موبائل نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جھپٹا مارکر چھین لیاگیا ہائیکورٹ کالونی میں اکرم شیخ کی گاڑی سے نامعلوم چور موبائل لے گئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے لکڑ منڈی سے حسن جاوید کی موٹرسائیکل چورالی گئی،کمہار منڈی سے اسد اللہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عزیز کی گاڑی سے 356گھی کے بکس چوری کرلئے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے میں ارشد کے گھر سے ملزمان اظہر، مجید،شہریار وغیرہ نے زیورات مالیت 10لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے، پل براراں میں راشد کے گھر سے نامعلوم چور زیورات مالیت 3لاکھ لے گئے، فیصل کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد حسیب کے گھر سے واش روم کی ٹونٹیاں چوراکر لے گئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے معصوم شاہ روڑ پر نعمان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، مقامی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ رشید نے نیوملتان پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر دفتر میں داخل ہوئے اور اس سے نقدی اور 12بور گن لے گئے، شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹامارکر بیوی کا پرس چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے 20فٹی پر فیض رسول کی دوکان میں دوافراد نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی 20 ہزار لے کر فرار ہوگئے، محلہ نصیر آباد میں مختیار کا رکشہ نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں مجاہد، محمد ایاز، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں محمد فاروق کی موٹرسائیکل چورہ ہوگئی، بدھلہ سنت کے علاقے میں یوسف سے تین کس نے اسلحہ کے زور پر موبائل و نقدی چھین لی تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے عبدالرشید کی موٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ ابوبکر کی پانچ کس نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ کے زور پر کار اور نقدی چھین لی گئی۔
وارداتیں