رحیم یارخان:مقدمہ بازی کی رنجش پرفائرنگ، راہ گیرجاں بحق، ملزم فرار
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف پارٹی کے 2 درجن سے زائد افراد کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا ملزمان موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود فیصل روڈ پر چوہدری عمران کی مقدمہ بازی میاں یاسر وغیرہ کے ساتھ چل رہی تھی جس پر گزشتہ روز تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ نمبری 412/19 بجرم 324 درج ہوا اور ملزم میاں یاسر کو پولیس نے گرفتارکرکے حوالات منتقل کیا جس کی رنجش پر یاسر کے 2 درجن سے زائد مسلح ساتھیوں میاں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
عدنان کاشی کلینڈر وغیرہ نے فیصل روڈ پر واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گلشن ناصر کا رہائشی 35 سالہ محمد آصف کانجو محلہ کا 21 سالہ زین زخمی ہوگئے اطلاع پا کر پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان اپنے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے ریسکیو کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد آصف جانبر نہ ہو پایا دم توڑ گیا زین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مارچری منتقل کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔