بھارتی فورسز کشمیر یوں کیخلاف طاقت کا اندھادھند استعمال کر رہی ہیں: ہیومن رائٹس

بھارتی فورسز کشمیر یوں کیخلاف طاقت کا اندھادھند استعمال کر رہی ہیں: ہیومن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) حقوق انسانی کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں حقوق انسانی کی صورت حال پر دوبارہ بات چیت کی جائے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے نام اپنے ایک تحریری بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین صورتحال پر دوبارہ بات چیت کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

بیجا استعمال کر رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر کے ماضی کے تمام مسائل کو بیرونی پہلوؤں پر الزام عائد کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جبکہ اپنے ان اقدامات کو بالکل نظر انداز کئے ہوئے ہے جو کہ وادی کے لوگوں کو بھی عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کی وجہ بن رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری مظاہرین کے خلاف بھارتی فورسز طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہیں جو کہ بڑی تعداد میں کشمیر میں جانی نقصان کا باعث بن رہا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کالے قانون افسپا کے تحت کشمیر میں بیگناہ گرفتاریاں عمل میں لا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ اور انٹرنیٹ و دیگر مواصلات پر پابندیاں عائد کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا بھی بھارت کی جانب سے حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہیومن رائٹس