لینڈ ریکارڈ سنٹرز ملازمین کی ہڑتال، سائلوں کاکڑا امتحان، انتظامیہ بے بس

لینڈ ریکارڈ سنٹرز ملازمین کی ہڑتال، سائلوں کاکڑا امتحان، انتظامیہ بے بس

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ سنٹروں کے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے وہاڑی سمیت صوبہ بھر میں کمپیوٹرز لینڈ ریکارڈ سنٹر بند عوام ذلیل و(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

خوار ہونے لگی واقعات کے مطابق پنجاب حکومت وزارت مال کی مسلسل عدم دلچسپی روایتی سستی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے وہاڑی سمیت صوبے بھر میں کمپیوٹر لینڈ ریکارڈسنٹر بند ہونے سے سائلین پریشان اور ذلیل وخوار ہو رہے ہیں جبکہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو اپنی زمینوں کے ریکارڈ تک نہیں مل رہے شہری اپنے پیاروں کی ضمانتیں کروانے سے قاصر ہیں پریشان حال لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے حال پر رحم کھائے اور جلد سے جلد اس مسلۂ کو حل کرے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر مال سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر