نشتر:ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی،پی ایم اے

  نشتر:ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی،پی ایم اے

  



ملتان (وقائع نگار) پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج،جنرل سیکرٹری راناخاور،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ،ڈاکٹر حاجرہ مسعود،ڈاکٹر زوالقرنین حیدر،ڈاکٹر خلیل خان،ڈاکٹر صلاح الدین،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر عمران مزاری و دیگر ڈاکٹر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی اپنے قیام سے ہی مسائل کی آماجگاہ رہی ہے اور اب(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

مسائل کی شدت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ کئی ماہ سے تقریباََ PGRs 85اور NID کے 20کے قریب ڈاکٹرز تنخواہ سے محروم ہیں اس سلسلے میں کئی بار انتظامیہ اور سیکرٹری ہیلتھ کی یاد دہانی بھی کرائی گئی جوڈاکٹرز دن رات کام کرتے ہیں ان کی تنخواہ جاری نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ہم حکومت پنجاب ومحکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ڈاکٹرز کی تنخواہ اور بقایاجات کا بجٹ جاری کرکے ڈاکٹرز میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیاجائے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور برن یونٹ میں ٹیچنگ فیکلٹی اور ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے پی ایم اے (ملتان) پچھلے ایک سال سے اس مسئلے کو ہر سطح پر اجاگر کر چکی ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی سستی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے تاحال خالی سیٹوں پر انٹرویو نہیں ہوسکے ہم vcنشتر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نشتر اور برن یونٹ کے ڈاکٹرز کی تمام خالی سیٹوں پر بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کیاجائے چلڈرن ہسپتال ملتان کچھ عرصہ سے شدید مسائل کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ حکومت پنجاب کے مہیا کئیے جانے والے فنڈز کی شدید کمی ہے ہسپتال میں 500سے زائد مریض داخل ہوتے ہیں لیکن فنڈز 300بستروں کے حساب سے دیا جاتا ہے ایمرجنسی میں زندگی بچانے والی ادویات کی سدید قلت لوکل انتظامیہ اور محکمہ صحت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے واحد بچوں کے ہسپتال کو فوری طور پر فنڈز مہیا کئیے جائیں تاکہ مریضوں اور ڈاکٹرز کی مشکلات کو کم کیاجاسکے نشتر ایمرجنسی میں بیڈز کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کا علاج متاثر ہوتا ہے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیجیٹل ایکسرے،لیب،آپریشن تھیٹرز کے مسائل کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس ضمن میں نشتر انتظامیہ سے عملی اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ ہے ہمارے مندرجہ بالا مطالبات جائز ہیں ان کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں احتجاج کی طرف نہ جانا پڑے پی ایم اے (ملتان) ڈاکٹرز اور مریضوں کے جائز مطالبات حل کرانے کیلئے ہر سطح پر اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔

پی ایم اے

مزید : ملتان صفحہ آخر