سرکاری، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں نظام رائج کرنیکی تیاریاں

  سرکاری، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں نظام رائج کرنیکی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت نے تمام سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے تمام صوبوں کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی اس سلسلہ میں آئندہ نئے تعلیمی سال سے خانیوال سمیت ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جارہا ہے جس کی منظوری وفاقی وصوبائی کابینہ دیگی اس سلسلہ میں حکومت نے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا مقصد صرف اور صرف امیر غریب کے فرق کو حتم کرنا اور تعلیمی نظام پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اجارہ داری کو کم کرنا ہے اس کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔