فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، متعدد پوائنٹس کو وارننگ، جرمانے

    فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، متعدد پوائنٹس کو وارننگ، ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان کی مختلف (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

جگہوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں واقع چکرانی چرغہ بروسٹ کو 7,000روپے،لیہ میں واقع الفرید چرغہ بروسٹ کو 15,000روپے، راجن پور میں واقع 01 سنیکس اینڈ نمکو پروڈکشن یونٹ کو 10,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔متعدد کریانہ سٹورز، ہوٹلز اور بیورجز ڈسٹری بیوٹرز کو سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے،ناقص صفائی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر121,500 روپے جرمانہ عائد کیاگیاعلاوہ ازیں مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمظفر گڑھ میں 03فوڈ پوائنٹس کو 8 ہزار پانچ سو روپے،ڈی جی خان میں 04فوڈ پوائنٹس کو 25 ہزارروپے، لیہ میں 11فوڈ یونٹس کو 44ہزار روپے، راجن پور میں 02 فوڈ پوائنٹس کو 12ہزار روپے اور رحیم یار خان میں 04 فوڈ پوائنٹس کو 32 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اس کے علاوہ غیر معیاری دودھ، ڈرنکس، مصالجات، حشرات زدہ مٹھائی،رینسڈ آئل،غیر معیاری اجزاء،مضرصحت کیمیکل پاؤڈر اورغیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کر دیاگیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران134 مختلف فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزجاری کیے جبکہ 171مزید ہوٹل،بیکریز اور دیگر فوڈ پوائنٹس بھی وزٹ کیے ہیں۔

وارننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر