ٹرین، ڈرائیورزکی مختلف سٹیشنوں پرلوٹ مار کا انکشاف، سٹال مالکان کا احتجاج

ٹرین، ڈرائیورزکی مختلف سٹیشنوں پرلوٹ مار کا انکشاف، سٹال مالکان کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)تنخواہ اورمراعات سمیت ایک لاکھ روپے سے زائدوصول کرنے والے ٹرین انجن ڈرائیور وں کی طرف سے مختلف اسٹیشنوں پرموجود کھانے پینے کے سٹال مالکان سے بھتہ وصول کئے جانے کاانکشاف ہواہے۔سٹال مالکان کے باربارکے احتجاج کے باوجودکوئی ڈویژنل افسربھی لوٹ مارکے عادی ٹرین ڈرائیوروں کوکنٹرول کرنے کی جرت نہیں کرسکا۔ بتایا جاتاہے کہ ملتان کینٹ اسٹیشن پرمختلف ٹرین انجن ڈرائیورکی طرف سے سٹال مالکان کے ساتھ ڈیل کی جاتی ہے جس کے بعدٹرین کوپلیٹ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

فارم پرآگے پیچھے کرکے روک دیاجاتاہے اس کام کیلئے پلیٹ فارم پرموجود کھانے پینے کے سٹال مالکان کی باقاعدہ ٹرین انجن ڈرائیوروں کی طرف سے بولی لگوائی جاتی ہے اگرپلٹ فارم کے آگے موجودسٹال مالکان زیادہ رقم جمع کرکے ٹرین ڈرائیورکوموبائل فون پرآگاہ کردیں توٹرین ڈرائیوربوگیوں کوآگے لیجاکرروکے گا۔اسی طرح اگرپلیٹ فارم کے شروع میں موجودسٹال مالکان زیادہ رقم اکٹھی کرکے دیں توٹرین انجن ڈرائیوربوگیوں کوپیچھے روک دیتاہے جس پرآگے والے سٹال مالکان احتجاج کرتے ہیں دوسری صورت میں پیچھے والے سٹال مالکان احتجا ج کرتے ہیں ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیادپرسٹال مالکان احتجاج ریکارڈکروانے والے ڈویژنل سپرٹننڈنٹ آفس کارخ کرتے ہیں تاہم ٹرین ڈرائیوروں کی مضبوط ایسوسی ایشن ہونے کی وجہ سے کسی ڈویژنل آفیسرکے پاس سٹال مالکان کی شنوائی نہیں ہوتی۔ذرائع کاکہناکے کہ ریلوے انتظامیہ نے پلیٹ فارم پر اپ اورڈاؤن سائیڈ سے آنے والی مختلف ٹرینوں کوروکنے کے لئے سٹال مالکان کی مشاورت سے سٹاپ بورڈلگایاہواہے قواعدکے تحت ٹرین انجن ڈرائیورکواس سٹاپ بورڈپرانجن کوروکناچاہیے لیکن ایساکبھی نہیں ہواجس کی وجہ سے روزانہ سٹال مالکان کی ٹرین ڈرائیوروں سے توتکارہوتی ہے سٹال مالکان کاکہناہے کہ بھاری تنخواہ اورمراعات لے کربھی ٹرین انجن ڈرائیوروں کاپیٹ نہیں بھرتااورحرام کمائی کے لئے سٹال مالکان کوبوگیوں کوآگے پیچھے کرکے بلیک میل کرتے ہیں اگرڈویژنل مکینکل انجینئریاڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے اپنے مزین دفترسے کسی دن اچانک باہرنکل کرخفیہ طورپرٹرین انجن ڈرائیوروں کی بلیک میلنگ کامشاہدہ کریں توانہیں معلوم ہوکہ لاکھوں روپے بولی دے کرسٹال لینے والوں کوٹرین ڈرائیورکس طرح لوٹ رہے ہیں۔سٹال مالکان نے ڈی ایس ریلوے اوردیگراعلیٰ ریلوے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ یاتوپلیٹ فارموں پرموجودسٹاپ بورڈہٹادیں یاپھرٹرین انجن ڈرائیوروں کی بلیک میلنگ کاتدارک کرنے کے لئے اپنے مزین دفاترسے باہرنکلیں۔