چین کی پاکستان کو سیف سٹی اور اینٹی سمگلنگ پرا جیکٹ کامیاب کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں،سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔چینی سفیر نے دھرنے کو بخوبی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں،سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے،سکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظر ہے۔انھو ں نے کہاکہ سفارتی حکام کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی سمگلنگ کے پراجیکٹ کو کامیاب کرنے کیلئے مکمل تعاون اور ہر ممکن کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔وزیر داخلہ کی جانب سے اس آفر کا خیرمقدم کیا گیا۔
چین تعاون