ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داورظفر علی شاہ کاتقریب سے خطاب
خانیوال(بیورونیوز)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سید داور ظفر علی شاہ نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ماحول کی آلودگی کے خاتمے اور نسل نو کے صحت مند ماحو ل کیلے زیادہ سے زیادہ درخت(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
لگائے جائیں۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے طرف سے شجرکاری مہم کے حوالے سے اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے شجرکاری مہم کوسراہا اور کہاکہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ہرشہر ی کو گرین پاکستان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا چاہیں۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر عباس خان جکھڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرہی ملک وقوم کو صحت مندبنایاجاسکتاہے۔ماحول کی آلودگی کے انتہائی مضر صحت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔درخت لگا نا بہترین صدقہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدہارون ایڈووکیٹ نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈیڑھ سو پودے سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں جس سے نہ صرف ماحول کی آلودگی ختم ہوگی بلکہ رونما ہونے والی موسمی تبدیلی کے مضر اثرات مرتب کو قابو پانے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری کے حوالے سے لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اوردیکھ بھال کیلے بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر علی شاہ،ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج رانامحمداعظم،سینئر سول جج محمدجمیل کھوکھر،ڈسٹرکٹ بار کے صدر اظہر عباس خا ن جکھڑایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بارچوہدری محمدہارون ایڈووکیٹ نے احاطہ کچہری میں اپنے دست مبارک سے پودے لگائے۔اس موقع پر،مہرعابدریاض سیال،فخر حیات بلوچ،رانا ندیم عبداللہ،،ملک اشتیاق حسین لنگڑیال،چوہدری یاسرمحمود،صہیب خان نیازی،،نشاط اکرم ڈاہا و دیگرو کلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔