محکمہ صحت، ماحولیات کے زیر اہتمام سموگ بارے آگاہی واک، سول سوسائٹی، افسروں کی شرکت

  محکمہ صحت، ماحولیات کے زیر اہتمام سموگ بارے آگاہی واک، سول سوسائٹی، ...

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات اور صحت کے زہر اہتمام سموگ بارے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کی جوکہ سی ای او ہیلتھ دفتر سے شروع ہوکر ڈی پی او (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

دفتر پہنچ کر ختم اختتام پزیر ہوئی واک میں سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی،صحافیوں، شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی -شرکاء واک نے سموگ کے نقصانات اور بچاؤ بارے آگاہی پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھیواک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں فیس ماسکس اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ سموگ کے خاتمہ کے لئے شہری ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں -انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سموگ کا باعث بننے والے انڈسٹریل یونٹس، بھٹوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں فصلوں کی باقیات جلانے پر 24 زمیندداروں اور 5 انڈسٹریل یونٹس مالکان کے خلاف ایف آِئی آرز درج کرائی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر