بہاولپور:چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میٹنگ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

  بہاولپور:چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میٹنگ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور محکمہ ماحولیات حکومت پنجاب بہاولپور کے نمائندگان کے مابین ماحولیاتی آلودگی بارے ایک میٹنگ بہاولپور چیمبر میں منعقد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہوئی جس میں صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری، سینئر نائب صدر احمد بلال، سابق صدر ملک محمد اعجاز ناظم، اراکین ایگزیکٹو چوہدری تنویر محمود، چوہدری تنویر اختراور انس اشتیاق چوہدری، محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رفیق، انسپکٹر ماحولیات وحیدمراد لاشاری اور انصر عباس شریک تھے۔ صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری نے بہاولپور اور اس کے دیگر علاقوں میں سموگ کے کنٹرول اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات بارے دریافت کیا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد رفیق نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس وقت بہاولپور ماحول کے لحاظ سے گرین زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سموگ اور موحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کے لیے محکمہ ماحولیات پنجاب بہت سے اقدامات کر رہا ہے جس میں انڈسٹری اور بھٹوں سے نکلنے والے خطر ناک دھویں کو کنٹرول کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں کیونکہ بھٹوں سے نکلنے والا دھواں ماحول دوست نہیں بلکہ یہ موحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سموگ کا بھی باعث بنتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نئی ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ جات کو بند کر دیا جائے گا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد بلال نے کہا کہ بھٹوں کو بند کرنے سے بلڈرز کو مسائل کا سامنا ہے اور جاری منصوبے مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھٹہ مالکان کو مدعوکرکے انکے ساتھ معاملات طے کیے جائیں۔ انڈسٹریز کے لیے NOC کے حصول سے متعلق صدر چیمبر نے دریافت کیا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہر وہ انڈسٹری و پروجیکٹ جس سے ماحول آلودہ یا متاثر ہو ایسے ادارے محکمہ ماحولیات کے زیر کنٹرول آتے ہیں اور ان پر لازم ہے کہ وہ ادارے سے NOCحاصل کریں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انوائرمنٹ ایکٹ 1997سے قبل لگنے والی فیکٹری یا انڈسٹری کے لیے NOCکا حصول لازم نہیں ہے تاہم اس کے بعد لگنے والی انڈسٹری کو NOC لازمی لینا ہوگاجس پر چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد بلال نے کہا کہ ادارے سے NOCکے حصول اور ادارے کے قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور انوائرمنٹ ایکسپرٹس کے ذریعے آگاہی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے۔صدر چیمبر نے یہ بھی کہا کہ ادارہ ماحولیات چیمبر اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کرے،فیکٹری مالکان کو حراساں نا کیا جائے اور کسی قسم کی شکایت یا فیکٹری کوسیل کرنے سے پہلے چیمبر کو آگاہ کیا جائے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے اس بارے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

میٹنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر