موٹرسائیکل رکشہ کی چین میں چادر پھنس گئی، شہری کی گردن تن سے جدا

موٹرسائیکل رکشہ کی چین میں چادر پھنس گئی، شہری کی گردن تن سے جدا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل رکشہ کے چین میں چادر لپٹنے سے ایک شخص کی گردن تن سے جدا ہو گئی تفصیلات کے مطابق موضع گدار کی سیاسی وسماجی شخصیت طالب خان بلوچ اپنے فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل رکشہ پر بیٹھ کر گڑھ موڑ کی طرف آ رہا تھا کہ اچانک ڈائنہ پل کے نزدیک اسکی سردی سے بچنے کیلئے چادر رکشہ کے چین میں لپٹ گئی جس کے نتیجہ میں اسکی گردن تن سے جدا ہو کر گر(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

گئی جبکہ اسکا دھڑ رکشہ میں ہی موجود رہا اس المناک موت پر علاقہ میں مایوسی کا عالم رہا اور ہر آنکھ اشکبار رہی۔
جدا